انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دوسرے کے حق میں رحمت نہ ہونے حضرت واثلہ بن اسقع فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی آپ ﷺ کی جانب (مسجد نبوی) میں آیا اوریہ دعاء کی ،اے اللہ ہم پر اور محمد ﷺ پر رحم فرمااوراپنی رحمت میں ہمارے علاوہ کسی کو شریک نہ فرما،آپ ﷺ نے اس پر تنبیہ فرماتے ہوئے کہا،تم نے اللہ کی وسیع رحمت کو تنگ کردیا،ہلاکت ہو تم پر،افسوس تم پر۔ (ابن ماجہ:۵۳۰،ترمذی:۳۸) فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ ایسی دعاء جس سے خدا کی رحمت سے دوسرے کو محرومی ہو،درست نہیں ہے،البتہ ظالم کے لئے گنجائش ہے۔