انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غلاف کعبہ سیوطی کا بیان ہے کہ ابن زبیرؓ سے پہلے مسوح اورانطاع کا غلاف کعبہ پر چڑھایا جاتا تھا، سب سے اول ابن زبیرؓ نے دیبا کا غلاف چڑھایا (تاریخ الخلفاء سیوطی:۲۱۳) لیکن بروایت صحیح اس اولیت کا سہرا حضرت امیر معاویہؓ کے سر ہے، سب سے پہلے ان ہی نے کعبہ کو دیبا سے آراستہ کیا، تاہم عبداللہ ابن زبیرؓ کی یہ خدمت بھی کم نہیں کہ انہوں نے اپنے زمانہ میں دیبا ہی کے غلاف چڑھائے ۔