انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہراۃ وغیرہ کی بغاوت ۴۱ھ میں بلخ،ہراۃ، بوشنج اورباذغیس میں بغاوت رونما ہوئی، مشرقی ممالک کے والی عبداللہ بن عامر نےان بغاوتوں کے تدارک کے لئے قیس بن ہثیم کو خراسان کی ولایت پر مامور کیا؛چنانچہ یہ خراسان سے بلخ پہنچے اوریہاں کے باشندوں سے اطاعت قبول کراکے بلخ کے مشہور آتش کدہ نوبہار کو مسمار کردیا، ان کے بعد عبداللہ بن حازم نے ہراۃ، بوشیخ اورباذ غیس والوں کو مطیع بنایا۔