انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بسم اللہ کے متعلق شروع میں صرف بسم اللہ پڑھ لینا بھی کافی ہے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لینا بہتر ہے،علامہ نووی نے بیان کیا کہ افضل بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے اور بسم اللہ سے بھی سنت ادا ہوجائے گی۔ (شرح مواہب:۴/۳۴۸،شرح مسلم:۲/۱۷۱) علامہ زرقانی شارح مواہب نے لکھا ہے کہ بسم اللہ پڑھنے کے بعد یہ دعاء پڑھے اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْمَا رَزَقْتَنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ترجمہ:اےاللہ جو ہمیں آپ نے نوازا ہے اس میں برکت عطا فرما، آپ بہترین رزق دینے والے ہیں۔ (شرح مواہب :۴/۳۴۸)