انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بارش کے وقت حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ تین وقتوں میں مومن جو دعاء کرتا ہے قبول کی جاتی ہے۔(اس میں ایک وقت یہ بھی ہے کہ ) بارش جس وقت برسے۔ مکحول سے مرسلاً منقول ہے کہ وقت مستجاب ۳ اوقات میں تلاش کرو۔ (۱)مقابلہ کے وقت (جہاد میں)۔ (۲)اقامت صلوٰۃ کے وقت (۳)بارش کے وقت۔ (بیہقی،کنز:۲/۶۲) امام شافعی ؒ نے کتاب الامام میں اسے مرسلاً روایت کیا ہے اورفرمایا ہے کہ میں نے نزول باراں کے وقت دعاء کا قبول ہونا بکثرت علماء سے محفوظ کیاہے۔ (حصن:۶۱)