انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بم حادثہ کے مہلوک کی نماز جنازہ پڑھنی ہوگی؟ اگرلاش کا اکثر حصہ یاسر کے ساتھ آدھا حصہ مل جائے تواسے غسل دیا جائے گا، کفن پہنایا جائے گا اور نماز پڑھی جائے گی؛ اگربعد میں بقیہ حصہ مل جائے تواب اس حصہ پرنماز نہیں پڑھی جائے گی؛ اگرنصف حصہ بغیر سر کے ملے یالمبائی میں چیرا ہوا ملے تونہ غسل دیا جائے گا اور نہ نماز پڑھی جائے گی؛ بلکہ اسے ایک کپڑے میں لپیٹ کردفن کردیا جائے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)