انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں گھڑی دیکھنے سے نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ نماز دراصل اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی ومخاطبت کا وقت ہے، اس وقت کسی اور طرف توجہ کرنا بالکل اسی طرح ہے کہ ایک شخص کو آپ اپنی طرف متوجہ کریں اور پھرآپ کسی اور کام میں مشغول اور اس کی طرف سے بے توجہ ہوجائیں؛ اس لئے نماز جیسی عبادت کا صحیح تقاضہ تو یہ ہے کہ اس وقت آدمی اپنے آپ کوکلیۃً خدا کی طرف یکسو کرلے اور قصداً وقت وغیرہ نہ دیکھے؛ لیکن اگرکوئی شخص وقت دیکھ ہی لے اور سمجھ لے؛ البتہ زبان سے اس کا تلفظ نہ کرے تونماز فاسد نہ ہوگی۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۳۸)