انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب مغرب کی اذان ہو حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ مجھ سے نبی پاک ﷺ نے فرمایا اے ام سلمہ جب مغرب کی اذان ہو تو یہ پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ بِاسْتَقْبَالِ لَیْلِکَ وَاِدْبَارِنَھَارِکَ وَاَصْوَاتِ دُعَاتِکَ وَحُضُوْرِ صَلَواتِکَ اَسْئَلُکَ اَنْ تَغْفِرَلِیْ (الدعاء:۲/۱۰۰۱،حدیث غریب) ترجمہ:اے اللہ رات کا آنا، دن کا گذرنااور تیرے داعی کی آواز تیرے نماز کی آمد ہے تجھ سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔ حضرت ام سلمہ ؓ کی دوسری روایت میں ہے کہ مجھے مغرب کی نماز کے وقت رسول پاک ﷺ نے یہ دعاء سکھلائی تھی کہ اسے پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَااِقْبَالُ لَیْلِکَ وَاِدْبَارُنَھَارِکَ وَاَصْوَاتُ دُعَاتِکَ فَاغْفِرْلِیْ ترجمہ:اے اللہ یہ رات کی آمد دن کا گذرنا اورتیرے داعی کی آواز ہے بس ہمیں معاف فرما۔ (اذکار:۷۳،ابوداؤد۷۸،الدعاء:۲/۱۰۰۱،براومجہول)