انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سیّدہ امۃ اللہ تسنیم صاحبہ (۱)پہلے اپنے اندر اچھائیاں پیدا کرو پھر دوسروں کو نصیحت کرو ۔ (۲)ماؤں کو تاکید کرتی تھیں کہ اپنی بچیوں اور بچوں کو پہلے دین کی ہر بات سے واقف کرادو ، قصے کہانیاں بھی کہو تو اس کا لحاظ رکھو کہ کوئی غلط بات نہ کہو ۔ (۳)دل مارنے کی عادت ڈالو ، جو جی چاہے کر گزرو یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ (۴)سوائے اللہ کے کسی سے امید نہ رکھو ، غیبت نہ کرو ، برا بھلا نہ کہو ، اور صبر میں بڑی بھلائی ہے ۔ (۵)اگر غیبت کی عادت چھوڑنا ہو تو غیبت کے بعد دو رکعت نفل توبہ کی بطورِ جرمانہ ضرور پڑھ لیا کرو ، یہ بری عادت ان ساء اللہ جاتی رہےگی ۔