انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کے بعد کی سنتیں كتنی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز کے بعد سنت ادا فرمایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کواس کی تلقین بھی فرمائی تھی؛ اسی پرحضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی عمل تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، جمعہ کے بعد پہلے دورکعت؛ پھرچار رکعت پڑھا کرتے تھے اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے صرف چار رکعت پڑھنا ثابت ہے؛ لہٰذا بہتر تویہ ہے کہ چھ رکعت سنت ادا کی جائے؛ چنانچہ امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کی یہی رائے ہے اور اگرکسی وجہ سے اتنا موقع نہ ہوتوکم سے کم چار رکعت سنت پڑھ لی جائے، جیسا کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی رائے ہے؛ کیونکہ یہ سنتِ ظہر کی نائب ہے؛ لہٰذا اس کی حیثیت بھی سنتِ موکدہ کی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۱۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۵۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۴۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۷۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)