انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کپڑا دھونے کے بعد وسوسہ ہو تو اس کو ختم کرنے کی ترکیب کیا ہے؟ کپڑا یا کوئی چیز تین بار دھولیا جائے اور (کپڑے کوہربار نچوڑا بھی جائے) بس پاک ہوگئی، اس کے بعد اگرشک ہوا کرے تواس کی کوئی پرواہ نہ کیجئے بلکہ شیطان کویہ کہہ کردھتکار دیا کیجئے کہ اُو مردود! جب اللہ اور رسول اس کوپاک کہہ رہے ہیں تومیں تیری شک اندازی کی پرواہ کیوں کروں؟ اگر میری اس تدبیر پرعمل کیا گیا توانشاء اللہ شک اور وہم کی بیماری سے نجات مل جائے گی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۹۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)