انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت شیخ فرید الدین گنج شکر فاروقی (۱)گناہوں کو چھوڑنے والا ہی سب سے زیادہ عقلمند ہے ۔ (۲)دانا اور حکیم آدمی وہ ہے جو کسی چیز پر غرور نہیں کرتا ۔ (۳)قناعت کرنے والا ہی سب سے زیادہ مالدار اور غنی ہے ۔ (۴)تارکِ قناعت ہی سب سے زیادہ محتاج اور غریب ہے ۔ (۵)اللہ تعالیٰ کو اس آدمی سے شرم آتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے دربار میں دستِ سوال دراز کرے اور وہ اسے خالی واپس کردے۔ (۶)اچھے اور پاکیزہ جذبات و نظریات ثقلین(جن و انس ) کی عبادت سے بہتر ہیں ۔ (۷)ذلیل ترین انسان وہ ہے جو اپنے کو صرف کھانے پینے اور پہننے میں مشغول رکھتا ہے ۔ ؒ