انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کروسین (مٹی) کا تیل، پٹرول پاک ہے یا ناپاک؟ مٹی کا تیل پاک ہے، بدبو دور ہونے کے بعد اس کا ہرجگہ جلانا اور دیگراستعمال میں لانا (جب کہ مضر نہ ہو) دُرست ہے، اسپرٹ، پیٹرول، وائٹ آئل کے بھی اگر مٹی کے تیل کی طرح زمین سے چشمے نکلتے ہیں تویہ بھی پاک ہیں اور ان کا استعمال جائز ہے اور اگرشراب حرام سے بنتے ہیں اور کسی طریق سے بدبو دور کی جاتی ہے توناپاک ہیں اور بلامجبوری کے استعمال ناجائز ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۲۴۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۳۵۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)