انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد زبید عمر بن معدی کرب الزبیدی قبیلہ زبید کے دس آدمیوں کے ہمراہ مدینہ آئے اور پوچھا کہ اس سرسبز جگہ میں رہنے والے بنی عمرو بن عامر کا سردار کون ہے؟ ان سے کہا گیا کہ سعد بن عبادہ ہیں، اپنی سواری کو گھسیٹتے ہوئے روانہ ہوئے تاآنکہ سعد کے دروازے پر پہنچے ، سعد نکل کر ان کے پاس آئے ، انھیں مرحبا کہا ، کجاوے کہ اتارنے کا حکم دیااور ان کی خاطر مدارات کی ، رسول اﷲ ﷺ کی خدمت میں پیش ہوئے، وہ اور ان کے ہمراہی اسلام لائے اور چند روز مقیم رہے ، پھر رسول اﷲ ﷺ نے انھیں انعام دیااور وہ اپنے وطن واپس ہوگئے، اپنی قوم کے ساتھ اسلام پر قائم رہے، جب رسول اﷲ ﷺ کی وفات ہوگئی تو مرتد ہوگئے، اس کے بعد پھر اسلام کی طرف رجوع ہوئے ، جنگِ قادسیہ میں خوب شجاعت ظاہر کی . ( ابن سعد)