انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیوٹی پارلر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ خواتین کوآرائش وزیبائش کی تواجازت ہے، بشرطیکہ حدود کے اندر ہو؛ لیکن موجودہ دور میں بیوٹی پارلرز کا جوپیشہ کیا جاتا ہے اس میں چند درچند قباحتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے یہ پیشہ حرام ہے اور وہ قباحتیں مختصراً یہ ہیں: (۱)بعض جگہ مرد اس کام کوکرتے ہیں اور یہ خالصتاً بے حیائی ہے۔ (۲)ایسی خواتین بازاروں میں حسن کی نمائش کرتی پھرتی ہیں یہ بھی بے حیائی ہے۔ (۳)عام تجربہ یہ ہے کہ ایسے کاروبار کرنے والوں کو (خواہ وہ مرد ہوں یاعورتیں) دین وایمان سے کوئی واسطہ نہیں رہ جاتا ہے؛ اس لیے یہ ظاہری زیبائش باطنی بگاڑ کا ذریعہ بھی ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۷/۱۳۱)