انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حلیۂ مبارک آپ میانہ قد، چیچک زدہ خوبصورت شخص تھے،داڑھی گھنی تھی،اُس کو حنا سے رنگین رکھتے تھے،آپ کی ہڈی چوڑی تھی،رنگت میں سُرخی جھلکتی تھی،پنڈلیاں بھری بھری تھیں،ہاتھ لمبے لمبےتھے، سر کے بال گھونگروالے تھے دونوں شانوں میں زیادہ فاصلہ تھا،دانت بہت خوبصورت تھے،کنپٹی کے بال بہت نیچے تک آئے ہوئے تھے،حضرت عبداللہ حزم کا قول ہے کہ میں نے حضرت عثمانؓ سے زیادہ خوبصورت کسی مرد یا عورت کو نہیں دیکھا۔