انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جنازہ کی نماز میں ہاتھ کب چھوڑا جائے؟ جنازہ کی نماز میں ہاتھ کب چھوڑے جائیں؛ اس سلسلہ میں فقہاء کے مختلف اقوال ہیں، بظاہر زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ کھول دے؛ کیونکہ ایسے قیام میں ہاتھ باندھنا، مسنون ہے، جس کےلئے کوئی ذکر منقول ہو اور اس حالت میں کوئی ذکر مأثور نہیں ہے، علمائے ہند میں مولانا عبدالحئی فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب سعایہ نیز ماضی قریب کے علماء میں مفتی عبدالرحیم لاجپوری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی لکھا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)