انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عیدین کی تکبیرات کتنی ہیں؟ عیدین کی تکبیرات کے متعلق مرفوع اورو موقوف درجہ کی مختلف اور کئی روایات موجود ہیں، اسی وجہ سے اس میں دس اقوال ہیں جن کو نیل الاوطار اور بذل المجہود میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ، مجتہد و محقق علماء نے ان روایات میں سے اپنے اصول و ترجیح کے تحت کسی روایت کو اختیار فرمالیا ہے، حضرت امام ابو حنیفہؒ چھ تکبیراتِ زوائد مانتے ہیں، تین پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے اور تین دوسری رکعت میں قراءت کے بعد، نیز ان کے علاوہ پہلی رکعت میں تکبیرِ تحریمہ بھی لازم ہے اور دوسری رکعت میں رکوع تکبیر بھی واجب ہے، لہٰذا دو رکعت میں چار چار تکبیریں ہوتی ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۳۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)