انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز تہجد کا وقت کونسا ہے؟ تہجد کا وقت وہی ہے جو عشاء کا وقت ہے، عشاء کی نماز کے بعد سے فجر کا وقت شروع ہونے تک کبھی بھی نمازِتہجد پڑھی جاسکتی ہے، ہیثمی کی روایت ہے: عشاء کے بعد جو بھی نماز پڑھی جائے، وہ قیام لیل یعنی تہجد ہے، فقہاء نے معمولاتِ نبوی ﷺ کوسامنے رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر ایک تہائی شب تہجد میں گزارنا چاہتا ہو تورات کا درمیانی تہائی افضل ہے اور نصف شب تہجد پڑھنا چاہتا ہو توآخری نصف کوتہجد میں گزارنا افضل ہے- (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۱۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)