انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تاریخ کے فوائد تاریخ کا مطالعہ حوصلہ کو بلند کرتا ،ہمت کو بڑھاتا،نیکیوں کی ترغیب دیتا اوربدیوں سے روکتا ہے،تاریخ کے مطالعہ سے دانائی اوربصیرت ترقی کرتی ،دور اندیشی بڑھتی،حزم اوراحتیاط کی عادت پیدا ہوجاتی ہے،دل سے رنج وغم دُور ہوکر مسرت وخوشی میسر ہوتی ہے،تاریخی کتابوں کا مطالعہ کرنے والوں میں احقاقِ حق اورابطال باطل کی قوت ترقی کرتی اورقوتِ فیصلہ بڑھ جاتی ہے،تاریخی مطالعہ سے صبر و استقلال کی صفت پیدا ہوتی ہے اور دل ودماغ میں ہر وقت تازگی اورنشو ونمائی کی کیفیت موجود رہتی ہے،غرض کہ علم تاریخ ہزاروں واعظوں کا ایک واعظ اور عبرت آموزی کا ایک بہترین ذریعہ ہے،تاریخ مطالعہ کے ذریعہ انسان ہر وقت اپنے آپ کو رسولوں،ولیوں،بادشاہوں ،فاتحوں،حکیموں،عالموں اورباکمالوں کی مجلس میں موجود دیکھتا ہے اوران تمام معززین سے استفادہ کرتا ہے،بڑے بڑے بادشاہوں،وزیروں،سپہ سالاروں اورحکیموں سے جو غلطیاں سرزد ہوئیں یہ اُن سے محفوظ رہ سکتا ہے،کوئی علم ایسا نہیں جس کے مطالعہ کو انسان اس قدر مسرت اورشادمانی کے ساتھ بلا کسی قسم کی کوفت و ماندگی برداشت کئے ہوئے جاری رکھ سکے جیسا کہ تایخی مطالعہ کو جاری رکھ سکتا ہے۔