انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سیّدہ امۃ العزیز صاحبہ (۱)حقیقی سکون نہ دولت میں ہے نہ لباس و زیور میں ،نہ خوبصورتی اور زیب و آرائش میں ہے اور نہ محل میں ، حقیقی سکون اور چین صرف خدا کی یاد سے حاصل ہوتا ہے "ألا بذکر اللہ تطمئن القلوب "۔ (۲)وہ بڑا خوش نصیب ہے جس کو دل کا چین نصیب ہو ، اور وہ مجلس بڑی نامبارک ہے جس میں سب کچھ ہو مگر خدا کا ذکر نہ ہو ۔ (۳)دل کی قناعت سب سے بڑی دولت ہے ، جس کو یہ دولت حاصل ہے وہ موتیوں سے تولے جانے کے قابل ہے ۔ (۴)سب سے بڑا اور مہلک مرض حرص و ہوس اور خود پرستی ہے جس کو یہ روگ لگ گیا وہ آدمی نہیں جانور سے بدتر ہے ، ایسا شخص کبھی بھی چین سے نہیں رہ سکتااور نہ دوسروں کو چین کی زندگی گزارنے دیتا ہے ، فرماتیں کہ حرص و ہوس کا پیٹ صرف موت ہی بھر سکتی ہے ۔ (۵)جب کوئی مصیبت آجائے تو بجائے گڑ گڑانے اور واویلا کرنے کے خدا کی جناب میں دعا کرنا ،نماز پڑھنا اور صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے ۔ (۶)ہدایت و عافیت جس کو مل گئی اس کا کیا کہنا ، یہ دونوں چیزیں سب سے بڑی نعمت ہیں ۔