انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۲۱)حافظ ابونعیم اصبہانی (۴۳۰ھ) ابوالشیخ اصبہانی (۳۶۹ھ) کے بعد اس سرزمین سے اٹھنے والے یہ دوسرے عظیم محدث ہیں، خطیب تبریزی ان کے ذکر میں لکھتے ہیں: "هومن مشائخ الحديث الثقات المعمول بحديثهم المرجوع إلى قولهم كبير القدر ولد سنة (۳۳۴ھ)"۔ (الاکمال:۶۳۲، مع المشکوٰۃ) ترجمہ:حدیث کے ان ثقہ مشائخ میں سے ہیں جن کی روایت معمول بہ اور جن کا قول لائقِ قبول رہا ہے، آپ بڑے درجہ کے محدث تھے سنہ۳۳۴ھ میں پیدا ہوئے۔ علامہ نورالدین ابوالہیثمی (صاحب مجمع الفوائد) نے آپ کی کتاب حلیۃ الاولیاء کوابواب پرمرتب کیا ہے اور یہ کتاب چھپ چکی ہے۔