انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سر اور جسم کے بالوں سے متعلق مختلف احکام انگریزی بال رکھنا؟ سنت یہ ہے کہ پورے سرپربال رکھے جائیں یاسب کے سب منڈادئے جائیں یامساوی طور پرکٹوادیئے جائیں، کچھ حصہ منڈانا اور کچھ حصہ میں بال رکھنا یاچھوٹے بڑے اُتار چڑھاؤ بال رکھنا جوآج کل فیشن ہے اور انگریزی بال سے موسوم ہے یہ خلافِ سنت ہے، نصاریٰ، فساق اور فجار کی ہیئت کے ساتھ مشابہت لازم آتی ہے، جوممنوع ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۱۰/۱۱۴) چہرہ بنوانا جائز ہے یانہیں؟ اس طرح چہرہ بنوانا کہ ہرطرف سے ایک مشت ڈاڑھی باقی رہے دُرست ہے؛ اگرایک مشت سے کم رہے تواس کی اجازت نہیں، دونوں رخسار پرجبڑے کی حد سے آگے بال نکل آئے ہوں اور چہرہ بھدّہ معلوم ہوتا ہو توان بالوں کوبھی صاف کراسکتے ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۱۰/۱۱۶) ڈارھی کے بال آنے کی نیت سے اُسترا پھیرنا؟ موضع ریش کا بعض حصہ بالوں سے خالی ہوتوبال نکل آئیں اور ڈاڑھی بھر جائے اس غرض سے خالی جگہ پربطورِ علاج اُسترا پھیرانے میں مضائقہ نہیں؛ لیکن اگرموضع ریش پرچھوٹے اور متفرق بال ہوتوبڑھانے اور ملانے کی غرض سے ان بالوں کومونڈنا درست نہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۱۰/۱۱۴) عورت کا فیشن کے طور پرشوہر کے حکم سے یاخود بال کٹوانا؟ اگرشوہر عورت کوفیشن کے طرز پربال کاٹنے کے لیے کہے یاعورت ازخود فیشن کے انداز پربال کاٹے تویہ سخت گناہ کا کام ہے اورحرام ہے اور گناہ کے کام میں شوہر کی اطاعت جائز نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۱۰/۱۲۰)