انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مرغی ذبح کرکے کتنی دیر تک کھولتے ہوئے گرم پانی میں ڈالے رکھنے سے ناپاک ہوتی ہے؟ مرغی ذبح کرکے اس کی نجاست اور غلاظت دور کیئے بغیر کھولتے ہوئے گرم پانی میں اتنی دیر ڈالے کہ گوشت گرم پانی کو جذب کرلے اور پانی کی گرمی کا اثر گوشت کے اندرونی حصہ تک پہنچ جائے (کہ نجاست کا اثر گوشت میں آجائے) تووہ مرغی بالکل ناپاک ہوجائیگی اور اس کے پاک ہونے کی کوئی صورت نہ ہوگی، اس کا کھانا بھی جائز نہ ہوگا اور اگرپانی میں ڈال کرفوراً نکال لی اور پانی کی حرارت کا اثر صرف چمڑے تک پہنچا (اور اس کا اثر صرف یہ ہوا کہ مسامات کھل گئے اور پَرْ آسانی سے نکل گئے) یاکھولتا ہوا پانی نہ ہو تواس صورت میں تین مرتبہ دھولینے سے مرغی پاک ہوجائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۵۹)