انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدۂ تلاوت میں تاخیر کرنے سے نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ اگر آیتِ سجدہ پڑھ کر فوراً یاد نہیں آیا بلکہ اس کے بعد تین آیت پڑھ کر یاد آیا اور سجدۂ تلاوت کرلیا تو سجدۂ سہو لازم نہیں ، اگر اس سے زائد پڑھ کر یاد آیا اور پھر سجدۂ تلاوت کیا تو سجدۂ سہو لازم ہے، اگر سجدۂ تلاوت کیا ہی نہیں تو گنہگار ہوگا، توبہ و استغفار لازم ہے، نماز کراہت کے ساتھ ہوگئی ، اس کا اعادہ لازم نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۶۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)