انوار اسلام |
س کتاب ک |
وضو کے بعد آئینہ دیکھنا اور تولیہ استعمال کرنا درست ہے؟ وضو کرنے کے بعد آئینہ دیکھنے میں کوئی قباحت نہیں اور توال سے بدن پوچھنے میں بھی کچھ حرج نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ایک توال تھا، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل، وضو کے بعد استعمال فرمایا کرتے تھے؛ البتہ بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کے بعد توال پیش کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ نے قبول نہیں فرمایا، اس سے معلوم ہوا کہ دونوں طریقے دُرست ہیں، کبھی توال استعمال کرلیا جائے اور کبھی نہ کیا جائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)