انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبہ جمعہ سننا واجب ہے جمعہ کا خطبہ فرض ہے، اس کے یہ معنی ہیں کہ جمعہ کی نماز سے پہلے خطبہ ضرور ہونا چاہیے اور خطبہ سننا ان لوگوں پرواجب ہے جوکہ خطبہ کے وقت حاضر ہوں؛ لہٰذا اگرکوئی شخص خطبہ کے ختم ہونے کے بعد آیا اور جماعت جمعہ میں شامل ہوگیا اس کی نماز ہوگئی اورخطبہ میں حاضر نہ ہونے اور نہ سننے کی وجہ سے جوقصور ہوا اور آنے میں تاخیر ہوئی اس سے استغفار اور توبہ کرے اور آئندہ کے لیے احتیاط رکھے اور اذان کا جواب دینا صحیح قول پرمستحب ہے اور جولوگ قائل بوجوب ہیں ان کے قول کے موافق ترک اجابت سے جوگناہ ہوا اس کے لیے توبہ واستغفار کرے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۲۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)