انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کشف القلوب یہ تفسیر "کشف القلوب" سے موسوم ہے؛ لیکن تفسیر قادری ہی کے نام سے مشہور ہے، حیدرآباد کے معروف عالم دین مولانا ابوالوفاء سید شاہ محمدعمر حسینی قادری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے، مولانا موصوف رحمہ اللہ کا ایک حلقہ درسِ قرآن کا تھا جو مکہ مسجد چارمینار میں بعد نمازِ جمعہ لگتا تھا اور یہ سلسلہ آپ کی زندگی کے اخیر تک چلتا رہا، کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوتے تھے اور ایک خلق کثیر نے آپ کے درس قرآن سے استفادہ کیا، آپ کا تفسیری بیان سورۂ بنی اسرائیل ہی تک پہنچا تھا کہ آپ کے دروس طبع ہونے لگے؛ لیکن ابھی آپ سورۂ فتح تک ہی پہنچے تھے کہ مرضِ وفات میں مبتلا ہوگئے اور داعی اجل کو لبیک کہا، سورۂ فتح کے بعد باقی حصوں کی تفسیر ان کے صاحبزادے مولانا سید باشاہ حسینی قادری نے کی، اس طرح یہ تفسیر مکمل ہوسکی۔ اس تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متقدمین کی عربی تفسیر کے علاوہ اُردو تفاسیر سے بھی استفادہ کیا گیا ہے اور بعض مواقع پر مؤلف موصوف نے خودرائی سے بھی کام لیا ہے، فقہ وتصوف کے مسائل کے علاوہ قرأت میں اختلاف کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یہ تفسیر پہلی مرتبہ حیدرآباد ہی میں ۱۳۱۹ھ میں طبع ہوکر منظرِ عام پر آئی۔