انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حسنؓ بن علیؓ نام ونسب حسن نام، ابو محمد کنیت،سید(ابنی ہذاسید) اورریحانۃ النبی (ریحانتی فی الجنۃ) خطاب، شبیہ ِرسول لقب، دادہالی شجرۂ طیبہ یہ ہے: ابو محمد حسن بن علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب قرشی مطلبی، آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ بتول فاطمہ زہراؓ، جگر گوشۂ رسول تھیں اورآپ کے پدر بزرگوارحضرت علی مرتضیٰؓ حضور اکرمﷺ کے چچا زاد بھائی تھے، اس لحاظ سے آپ کی ذاتِ گرامی دوہرے شرف کی حامل تھی۔