انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیہوشی میں فوت شدہ نماز وں کا کیا حکم ہے؟ اگر بیہوشی ایک دن رات یا اس سے کم رہی تو اس وقت کی نمازیں قضاء کی جائیں گی اور اگر چھٹویں نماز کا وقت بھی بیہوشی کی حالت گذر جائے تو اس صورت میں اختلاف ہے، اس لئے قضاء کرلینا بہتر ہے، یہ حکم اپنے اختیار سے بیہوش کرنے کا ہے، قدرتی بیہوشی میں اگر پانچ نمازوں سے زیادہ قضاء ہوگئیں تو بالاتفاق ان نمازوں کی قضاء معاف ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۵۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)