انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو محمد تاشقین اس کی جگہ اس کا بیٹا ابو محمد تاشقین تخت نشین ہوا، ۵۱۶ھ میں علی بن یوسف آخری مرتبہ اندلس میں آیا تھا، اُس کے بعد اس کو اندلس آنا نصیب نہ ہوا ؛بلکہ وہ محمد بن عبداللہ المعروف بہ مہدی موعود کے جھگڑوں میں مصروف رہا،یہ جدید دشمن جو ملک مراقش میں پیدا ہوا تھا اورجس کا مفصل حال آگے آتا ہے،دم بدم ترقی کرتا رہا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ علی کا بیٹا ابو محمد تاشقین بھی باپ کے بعد تخت نشین ہوتے ہی مراقش کے اندرونی ہنگامے میں اس طرح مصروف ہوا کہ اندلس کی طرف متوجہ نہ ہوسکا۔