انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو القاسم نزار ابو القاسم نے تخت نشین ہوکر اوّل تو اُن معمولی بغاوتوں جو عبید اللہ کی وفات کی خبر سے برپا ہوئی تھیں، فرو کیا پھر مراقش کی طرف متوجہ ہوا،یہاں موسیٰ بن العافیہ آکر پھر قابض ہوگیاتھا، ۳۲۴ ھ تک سوائے فاس کے تمام ملک مراقش پر ابو القاسم کی حکومت یا سیادت پھر قائم ہوگئیکاس کے بعد ابو القاسم نے ابن اسحاق نامی ایک سردار کو زبردست بحری فوج اورجنگی بیڑہ دے کر بحر روم کے شمالی ساحلوں پر تاخت وتاراج کرنے کے لئے روانہ کیا،ابن اسحاق نے ساحل پر اُتر کر شہر جینیوا تک تاخت و تارج کرکے جینوا کو فتح کرلیا،پھر وہاں سے رخصت ہوکر جزیرہ سردانیہ کو فتح کیا، اس کے بعد ساحلِ شام کی طرف متوجہ ہوا اوروہاں کے ساحلی علاقوں کو دھمکیاں دے کر ساحلِ شام پر جو کشتیاں ملیں،ان کو جلادیا،پھر ابن اسحاق نے اپنے ایک خادم زیران نامی کو فوج دے کر ساحلِ مصر کی جانب روانہ کیا، زیران نے اسکندریہ پر قبضہ کرلیا، اس کے بعد مصر سے اخشید کا لشکر آیا، اس نے ان لوگوں کو مار کر مغرب کی طرف بھگادیا،ان واقعات کے بعد ابو القاسم کو ابو یزید کے ہنگاموں سے کسی دوسری طرف متوجہ ہونے کی فرصت نہیں ملی۔