انوار اسلام |
س کتاب ک |
سونف وغیرہ کوپاک کرنے کا کیاطریقہ ہے؟ نجاست کوجذب کرنے والی اشیاء جیسے زیرہ، کلونجی، سونف وغیرہ اگرناپاک ہوجائیں توپاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اُن کوپانی میں بھگودیا جائے، کچھ دیر بعد جب خشک ہوجائے تودوسرے پانی میں بھگودیا جائے؛ پھرکچھ دیر بعد خشک کرکے تیسرے پانی میں بھگودیا جائے؛ اس طرح تین مرتبہ کرنے سے ایسی چیزیں بھی پاک ہوجائے گی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۲۴۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)