انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معوذتین حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے رسول ﷺ پرجادو کردیا ایک تانت میں گیارہ گرہیں لگا کر تانت کو کنویں کے اندر(پتھر کے نیچے) چھپادیا، آپ بیمار ہوگئے تو معوذتین سورہ فلق اورسورہ ناس نازل ہوئی اورحضرت جبرئیل علیہ السلام نے سحر کی جگہ بتادی،حضورﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو بھیجا، حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس تانت کو لے آئے آپ ﷺ نے دونوں سورتیں اس پر پڑھیں جو نہی ایک آیت پڑھتے تھے کہ ایک گرہ کھل جاتی تھی اورآپ کو مرض میں خفت محسوس ہوتی تھی۔ حضرت عبداللہ بن حبیبؓ کا بیان ہے کہ ایک رات بارش اورسخت تاریکی تھی ہم آپ ﷺ کو تلاش کرنے کے لئے نکلے تو ہم نے آپ ﷺ کو پالیا آپ ﷺ نے فرمایا صبح و شام تین بار قل ھواللہ احد اور معوذتین پڑھ لیا کرو،ہر ایک مصیبت سے حفاظت ہوجائےگی۔ (مطہری:۱۰/۵۸۹) حضرت عائشہؓ کا بیان ہے کہ آپ ﷺ جب بیمار ہوتے تو معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کرتے تھے۔ (ایضاً)