انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
شیعہ کے جنازے میں شرکت کرنا صحیح ہے؟ شیعہ جماعت میں چند فرقے ہیں، جن لوگوں کے عقائد فاسد نہیں جوشیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی شان میں گستاخی نہیں کرتے اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پرتہمت نہیں لگاتے اور ان کے عقائد کفریہ نہیں ہیں تو ان کے ساتھ میل ملاپ اور دوستانہ تعلق رکھنے میں کوئی حرج نہیں، ایسے ہی ان کے جنازہ میں شرکت (کندھا دینے، نماز پڑھنے اور تجہیز وتکفین میں شرکت) کی اجازت ہے اور جن کے عقائد اور طرزِعمل اس کے برعکس ہے ان کا یہ حکم نہیں، ملاحظہ ہو فتاویٰ دارالعلوم:۱/۳۳۰، مطبوعہ دارالاشاعت کراچی، امدادالفتاویٰ مبوب:۱/۷۱۳۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۵۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۴۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)