انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فیوض القرآن یہ دراصل مولانا احمد عبدا لصمد فاروقی کے تفسیری افادات ہیں جن کو ان کے شاگرد ڈاکٹر سید حسن بلگرامی سابق رئیس الجامعہ اسلامیہ بھاولپور نے کچھ اضافہ کے ساتھ مرتب فرمایا ہے یہ دو جلدوں میں مشتمل ہے یہ ۱۹۹۲ءمیں پہلی بار فیروز سنٹر لاہور سے شائع ہوئی ،اس کے ترجمہ میں تقریباً تمام اہم اردو تفسیر کو پیش نظر رکھا گیا ہے، مشکل ترجمہ کی قوسین میں تشریح کردی گئی ہے، اس تفسیر کی خاص بات کیا ہے؟اس کا بخوبی اندازہ حضرت مولانا شفیع صاحب کے درج ذیل تبصرہ سے کیا جاسکتا ہے " تفسیر فیوض القرآن کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں بلگرامی صاحب نے جو کچھ لکھا ہے مستند بزرگوں کی تفاسیر سے لیا ہے خود رائے زنی کو دخل نہیں دیا اورماشاء اللہ حسن معنوی کے ساتھ حسن ظاہری سے بھی آراستہ ہے "۔