انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** معرکۂ اوطاس دشمن کی شکست خوردہ فوج ٹوٹ پھوٹ کر کچھ اوطاس میں جمع ہوئی اور کچھ طائف میں جا کر پناہ گزیں ہوئی جس کے ساتھ سپہ سالا لشکر مالک بن عوف بھی تھا، حضور اکرم ﷺ نے حضرت ابو عامر ؓ اشعری کی سرکردگی میں ایک جماعت دشمن کا تعاقب کرنے کے لئے اوطاس کی طرف روانہ کی جس میں حضرت ابو موسیٰؓ اشعری بھی شریک تھے، فریقین میں تھوڑی سی جھڑپ ہوئی جس میں اس دستہ کے امیر حضرت ابو عامرؓ اشعری ورید کے بیٹے کے ہاتھ سے مارے گئے ، مشرکین بھا گ کھڑے ہوئے، حضرت ابو عامرؓ کی شہادت کے بعد فوج کی کمان حضرت ابو موسیٰؓ اشعری نے اپنے ہاتھ میں لی ، پہلے اپنے چچا کے قاتل کو ٹھکانے لگایا اورپھردشمن کے جتھوں کو تتر بتر کردیا،