انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قدیم و جدید عیدگاہ میں نماز عید کا کیا حکم ہے؟ کسی بستی میں قدیم عیدگاہ وقف ہے اور چھوٹی ہے، جدید عیدگاہ بھی وقف ہے اور بڑی ہے جس میں سب نمازی آسکتے ہیں ، اگر سب متفق ہوکر قدیم عیدگاہ کو پنجگانہ نماز کے لئے تجویز کرکے آباد کرلیں اور عید کی نماز جدید عیدگاہ میں پڑھا کریں تو یہ صورت بہتر ہوگی، اگر یہ نہ ہوسکے تو ایسا کرلیں کہ جدید بڑی عیدگاہ میں عید کی نماز پڑھا کریں اور جو لوگ بوڑھے اور معذور ہیں وہ قدیم عیدگاہ میں نمازِ عید پڑھیں ، اس طرح دونوں عیدگاہیں آباد رہیں گی اور وقف کا مقصد بھی پورا ہوجائے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۲۱،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)