انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا تہجد گذار کے لئے بھی رمضان المبارک میں وتر باجماعت افضل ہے؟ حضور اکرم ﷺ نے دو راتیں بیس رکعت تراویح اور وتر باجماعت صحابہ رضی اللہ عنہم کو پڑھائیں، پھر تراویح فرض ہوجانے کے خوف سے ترک کردیں۔ حضرت عمر فاروقؓ کے زمانہ میں حضرت ابی ابن کعبؓ ،صحابہؓ وغیرہ کو ۲۰/رکعت تراویح پڑھاتے تھے، اس وقت سے لے کر آج تک تمام اسلاف و اخلاف کا تعامل تراویح اور وتر رمضان المبارک میں باجماعت ادا کرنے کا رہا ہے، لہٰذا تہجد گذار شخص کے لئے بھی افضل یہی ہے کہ وتر باجماعت ادا کرے، جماعت نہ چھوڑے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۳۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)