انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حائضہ کے سفر کا کیا حکم ہے؟ حائضہ کے سفر کی تین شکلیں ہیں: (۱)حیض کی حالت میں شرعی سفر پر نکلی، جہاں جاکر حیض منقطع ہوگیا، اگر وہاں ٹہر جائے یا اس سے آگے تین منزل یا مسافتِ قصر سے کم جائے تو دونوں صورتوں میں نماز پوری پڑھے گی۔ (۲)حیض کی حالت میں شرعی سفر پر نکلی، جہاں جاکر حیض منقطع ہوگیا،پھر وہاں سے اگر مسافتِ شرعی یعنی تین منزل یا اس سے آگے جانا ہو تو وہ مسافر ہوگی، قصر کرے گی۔ (۳) اگر گھر سے پاکی کی حالت میں سفر شرعی کے لئے نکلی تھی اور راستہ میں حیض آگیا تو وہ مسافر ہی ہے اور دمِ حیض منقطع ہونے کے بعد مسافر کی طرح قصر کرے گی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۰۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)