انوار اسلام |
س کتاب ک |
بیمار آدمی فرض نماز بیٹھ کر کب پڑھ سکتا ہے؟ فرض اور واجب نماز میں قیام فرض ہے، پوری رکعت کھڑے ہوکر نہیں پڑھ سکتا ہو تو تکبیر تحریمہ کھڑے ہوکر کہیں، سہارے کے بغیر کھڑے نہ ہوسکیں تو دیوار یا عصاء کا سہارا بھی لے لیں، اپنے خادم کا سہارا لے سکتے ہیں، خلاصہ یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ایک آیت ہی کسی طرح کھڑے ہوکر پڑھ سکتے ہیں تو اتنی مقدار ضرور کھڑے ہوں، اتنی بھی طاقت نہ ہو یا خطرہ ہو کہ مر میں شدت ہوجائے گی تو بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہوگی، اسی طرح بیٹھنے کے متعلق بھی ہے کہ تکیہ لگاکر یا کسی صورت سے بھی بیٹھ سکتے ہیں تو لیٹ کر نماز نہیں ہوگی، جب بیٹھ کر پڑھنے کی کوئی صورت نہ رہے تب لیٹ کر پڑھ سکتے ہیں، فرض ، واجب اور صبح کی سنتوں کا بھی یہی حکم ہے، البتہ بلا عذر بھی بیٹھ کر پڑھ سکتےہیں لیکن نصف اجر ملے گا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۳۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)