انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح میں قرآن کس تاریخ کو ختم کیا جائے ؟ تراویح میں ایک مرتبہ قرآن ختم کرنا سنت مؤکدہ ہے، ۲۷ویں شب کو ختم کرنے کا دستور ہوگیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ۲۷ویں شب مبارک اور بڑی رات ہے ،اس کی برکتیں حاصل ہوجائیں اس غرض سے قرآن ختم کیا جاتا ہے، جس طرح رمضان میں زیادہ ثواب حاصل کرنے کی غرض سے زکوٰۃ ادا کرنے کا دستور ہوگیا ہے،(لہٰذا اس کو سنت سمجھے بغیر اس پر عمل کرے)تو قابل اعتراض نہیں ہے، اسی طرح ۲۹ویں رمضان کی شب میں قرآن ختم کرنے کی بھی فضیلت آئی ہے، حرمین شریفین میں اسی پر عمل ہوتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۶۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)