انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابوالخطاب حسام بن ضرارکلبی ابوالخطاب ہر طرح حکومت کی قابلیت رکھتا،ادھر اندلس کی تمام رعایا خواہ مسلمان ہوں یا عیسائی روز روز کی خانہ جنگی سے تنگ آگئی تھی،سب نے اس نئے امیر کا بڑی دھوم دھام سےقرطبہ کے باہر استقبال کیا اور اطاعت پر مستعد ہوگئے ،پسران عبادلملک نے بھی حاضر ہوکر بیعت واطاعت کی حسام نے نہایت عدل وداد اور محبت اور سخاوت کے ساتھ اپنی حکومت کو شروع کیا اس امیر نے اسباب خانہ جنگی کو نہایت غوروفکر کے ساتھ تحقیق ومتعین کیا اور پھر ہر ایکقوم اور ہر قبیلہ کے لیے اندلس میں جدا جدا مقام سکونت کے لیے تجویز کیے اور اسطرح تمام اہل شام کو جو قرطبہ میں بہتعداد کثیر جمع ہوکر موجب مشکلات ہوسکتے تھے منتشر کردیا اور دارالحکومت میں امیر کےلیے انتظام میں آسانیاں پیدا ہوگئیں۔