انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مقررہ امام کی موجودگی میں دوسرے عالم کی بلا اجازت امامت و خطابت درست ہے یا نہیں؟ جس شخص کو خطیب و امام مقرر کردیا جائے بغیر وجہِ شرعی کے اس کو الگ کرنا غلط ہے، اور اس کی موجودگی میں بغیر اس کی اجازت کے کسی دوسرے عالم کا خود بخود امامت و خطابت پر قبضہ کرنا درست نہیں ، غلط طریقہ ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۴۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)