انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ کی نیت کے الفاظ کیا ہیں؟ نیت دل سے ہوتی ہے کہ نماز اللہ کے لئے ہے اور دُعاء میت کے لئے اور امام کومقتدی کی نیت کرنا ضروری نہیں؛ اس نیت کوزبان سے کہنا ضروری نہیں؛ بلکہ نیت میں عزم قلب کا اعتبار ہے اور زبان سے کہنا مستحب ہے اور جنازہ کے مشتبہ ہونے کی صورت میں یہ نیت کرے کہ جس میت پرامام نماز پڑھتا ہے، میں بھی امام کے ساتھ اسی میت پر پڑتا ہوں؛ اگرتعین نہ کی بلکہ مطلقاً صلوۃ جنازہ کی نیت کی تب بھی درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۴۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)