انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بچے کا تعویذ حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہے کہ نبی پاک ﷺ حضرات حسنؓ حسین ؓ کا استعاذہ(تعویذ)ان کلمات سے کرتے: اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّکُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَمِنْ شَرِّکُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔ ترجمہ:میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے کلمات تامہ سے ہر شیطان کی برائی سے اورتکلیف دینے والی چیز سے اورنظر لگنے کی برائی سے۔ (ترمذی:۲/۲۷،حصن:۲۷۳) آپ ﷺ انہیں کلمات کو پڑھ کر دم کرتے تھے اورفرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم ؑواسماعیل ؑاوراسحاق ؑانہیں کلمات سے تعویذ کرتے تھے۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ (بخاری:۲/۴۷۷)