انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اتابکان (فارس) ترکوں کے ایک گروہ کا سردار سلغرنامی ایک ترک تھا، وہ طغرل بیگ کے سلجوقیوں کے ہمراہیوں میں شامل ہوگیا، اس کی اولاد میں سنقر بن مودود نے سنہ۵۴۳ھ میں فارس پرقبضہ کیا، اس کے خاندان میں سنہ۶۸۶ھ تک فارس کی حکومت رہی، اسی خاندان کا ایک بادشاہ اتابک سعد خوارزم شاہ کا خراج گزار بن گیا تھا، اسی کے نام پرشیخ مصلح الدین شیرازی نے اپنا تخلص سعدی رکھا تھا، اتابک سعد کے بعد اتابک ابوبکر تخت نشین ہوا، اس نے اکتائی خان مغل کی اطاعت اختیار کرلی تھی، اسی اتابک ابوبکر تخت نشین ہوا، اس نے اکتائی خان مغل کی اطاعت اختیار کرلی تھی، اسی اتابک ابوبکر کا ذکر شیخ سعدی نے گلستان میں کیا ہے۔