انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بنوہدل یہ قبیلہ بھی بنو قریظہ کے ساتھ اپنے وطن سے ہجرت کرکے مدینہ آیا تھا اور ان ہی کے ساتھ آبادی مہرزور میں آباد ہوگیا تھا (معجم البلدان:۸/۲۹۶) یہ قبیلہ اپنی کوئی الگ حیثیت نہیں رکھتا تھا؛ بلکہ ہرمعاملہ میں بنوقریظہ ہی کا شریک تھا، بعض کتابوں میں اس کا نام بنوبہدل لکھا ہوا ہے، سمہووی نے لکھا ہے کہ ان کوبنوہدل اس لیے کہتے تھے کہ عام طور پران کے ہونٹ موٹے اور لٹکے ہوئے ہوتے تھے، عربی میں ایسے آدمی کوہدل کہتے ہیں (وفاء الوفاء:۱/۱۱۴) حضرت ثعلبہ رضی اللہ عنہ، حضرت اسد رضی اللہ عنہ بن کعب اور حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اسی قبیلہ سے تھے۔