انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وتر کی نماز اور قنوتِ نازلہ سےمتعلق مسائل واحکام وتر کی نماز کے مسائل واحکام وتر کی نمازکا وقت اوراس کے پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوجاتا ہے اور فجر سے پہلے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں، اس کی تین رکعتیں ہیں، دو رکعتوں پر قعدہ کرکے التحیات پڑھیں اور کھڑے ہوجائیں، پھر تیسری رکعت میں بھی سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ ملائیں، اس کے بعد کانوں تک ہاتھ اٹھاکر دعائے قنوت پڑھیں ۔ وتر سے پہلے عشاء کی دو رکعت سنت مؤکدہ ہیں اور بعد میں دو رکعت نفل ہیں اور جو شخص تہجد میں اٹھنے کا عادی ہو اس کے لئے افضل یہ ہے کہ وتر تہجد کے بعد پڑھے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۵۱۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۳۳۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)