انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عہد معاویہ حضرت علیؓ کی شہادت کے بعد حضرت حسنؓ خلیفہ ہوئے،لیکن جیسا کہ اوپر ان کے حالات میں معلوم ہوچکا ہے،آپ مسلمانوں کی خونریزی سے بچنے کے لئے معاویہؓ کے حق میں خلافت سے دستبرداری پر آمادہ ہوگئے اور حسینؓ کو اپنے عزم سے آگاہ کیاحسینؓ نے اس کی بڑی پر زور مخالفت کی جس کی تفصیل اوپر گذرچکی ہے، لیکن حضرت حسنؓ کے عزم راسخ کے سامنے ان کی مخالفت کا میاب نہ ہوسکی اور۴۱ھ میں حضرت حسنؓ امیر معاویہؓ کے حق میں خلافت سے دستبردار ہوگئے،حضرت حسینؓ کو بھی برادر بزرگ کے فیصلہ کے سامنے سرخم کرنا پڑا، گو حضرت حسینؓ امیر معاویہؓ کو حق پر نہیں سمجھتے تھے،تاہم ان کے زمانہ کی لڑائیوں میں برابر شریک ہوتے تھے؛چنانچہ ۴۹ھ میں قسطنطنیہ کی مشہور مہم میں جس کا کماندار سفیان بن عوف تھا، مجاہدانہ شرکت کی تھی، جس کا ذکر امیر معاویہؓ کے حالات میں اوپر گذر چکا ہے۔